14 مارچ، 2015، 2:08 PM

طوفان

براعظم آسٹریلیا کے ساحلی جزائر میں شدید طوفان

براعظم آسٹریلیا کے ساحلی جزائر میں شدید طوفان

مہر نیوز/14 مارچ/ 2015 ء : آسٹریلیا اور نیوزی کے ساحلی جزائر میں سمندری طوفان سے بدترین تباہی کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساحلی جزائرمیں لوگوں کو سمندری طوفان پام کا سامنا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ  آسٹریلیا اور نیوزی کے ساحلی جزائر میں سمندری طوفان سے بدترین تباہی کی پیشگوئی نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ساحلی جزائرمیں لوگوں کو سمندری طوفان پام (Pam)کا سامنا ہے۔ محکمہ موسیمات کے ماہرین کے مطابق طوفان کی شدت پانچویں درجے میں داخل ہو گئی ہے۔ 220 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنی والی طوفانی ہواوں کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب کا خطرہ ہے۔جنوبی بحرالکاہل کے جزیرے وانوتومیں لوگ طوفان سے نمٹنے کی تیاری کر رہے ہیں کسی بھی نقصان سے بچنے کیلئے بڑے درخت کاٹ دئیے گئے ہیں جبکہ گھروں کو سیلاب سے بچانے کیلئے ریت کے تھیلے جمع کیے جا رہے ہیں۔

News ID 1851710

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha